وفا بھی ناز کرتی ہے

منجانب: الطبي Apr 01,2023
وفا بھی ناز کرتی ہے

مکہ میں انتہائی معزز خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں، اعلی اخلاقی صفات سے مزین ہیں، پورے عرب خطے میں امپورٹ ایکسپورٹ کا پھیلا ہوا بزنس ہے

تجارتی قافلے سارا سال ان کا سامان تجارت مخلتف ممالک میں فروخت کیلئے لے جاتے رہتے ہیںدولت کا کوئی شمار نہیں ہے درجنوں غلاموں کے علاؤہ ذاتی محافظوں کا ایک دستہ بھی ہےبزنس میں اعلی اصولوں کی قائل ہیں اس لیے خاتون ہونے کے باوجود مکہ میں ان کی ٹکر کا کوئی بزنس مین نہیں ہےمختلف تاجر حضرات شئیر پہ ان کا مال فروخت کر کے اپنا کاروبار چلاتے ہیںایسے ہی ایک تجارتی قافلے کے ساتھ نبی کریم ﷺ بھی بطور ایک تاجر کے سفر کرتے ہیںآپ ﷺ کی غیر معمولی صلاحیتیں ، امانت ، صداقت اور دیانت خاتون کو بہت متاثر کرتی ہےاور وہ نکاح کا پیغام بھیج دیتی ہیں

خاتون کے بلند اخلاق حسنہ کی بنا پر پیغام  فوری قبول کر لیاجاتا ہےجناب ابو طالب علیہ السلام اپنے بھتیجے کا نکاح خود پڑھا دیتے ہیں، اور خاتون امام الانبیاء ﷺ کی زوجیت میں داخل ہو جاتی ہیںیہ ہیں جناب خدیجتہ الکبری سلام اللہ علیہا !

مکے کی ارب پتی اور بااثر خاتون کہ جو اپنی ساری دولت آقا کریم ﷺ پہ نثار کر دیتی ہیںنبی کریم ﷺ ڈ