خصوصی دعا ۔ مبارک حدیث نبوی

منجانب: الطبي Feb 20,2021
خصوصی دعا ۔  مبارک حدیث نبوی

حضرت عبداللہ بنِ عباس رضی اللّٰہ عنھما  نے فرمایا کہ:-

نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے :

اے میرے رب ! 

(1) میری مدد فرمائیے

(2) اور میرے خلاف کسی کی مدد نہ ہو ( جس سے مجھے نقصان ہو ) ، 

(3) میری حمایت فرمائیے ،

(4) اور میرے خلاف کسی کی حمایت نہ ہو ، 

(5) میرے لیے تدبیر فرمائیے، 

(6) اور میرے خلاف کسی کی تدبیر ( کارگر ) نہ ہو ، 

(7) مجھے ہدایت دیجئے، 

(8) اور ہدایت کو میرے لیے آسان فرما دیجیے ، 

(9) جو مجھ پر ظلم کرے اس کے خلاف میری مدد کیجیے ،

اے اللّٰہ ! مجھے آپ

(10) اپنا شکر کرنے والا ،

(11) اپنا ذکر کرنے والا ،

(12) اپنے سے ڈرنے والا ، 

(13) اپنی زیادہ اطاعت کرنے والا ، 

(14) اپنی طرف جھکنے والا ، 

(15)  اپنی طرف گڑگڑانے والا ( نرم دل) ، رجوع کرنے والا بنا دیجئے ،

اے میرے پروردگار !

(16) میری توبہ قبول فرمائیے ، 

(17) میرا گناہ دھو (ختم کر ) دیجیے ، 

(18) میری دعا قبول فرما لیجیے ، 

(19) میری حجت ( دليل ) ثابت کر دیجیے ، 

(20) میرے دل کو ہدایت دے دیجیے ، 

(21) میری زبان کو درست کر دیجیے، 

(22) اور میرے دل سے کینہ و بغض نکال دیجیے ۔

اس حدیث مبارکہ کو امام ترمذی اور دیگر محدثین عظام رحمۃ اللّٰہ علیھم نے روایت کیا ہے۔