وزن کس طرح کم کریں؟

منجانب: الطبي Apr 09,2021
وزن کس طرح کم کریں؟

وزن کم کرنے کے بارے میں بہت ساری باتیں مشہور ہیں ان میں سے بعض درست ہیں اور ہہت ساری خرافات بھی موجود ہیں۔ وزن کم کرنے کے متلعق لوگ آپ کو طرح طرح کے نسخے ادویات استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں پر ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ لیکن مجودہ سائیس نے اس مسلے کا حل ثبوتوں کے ساتھ نکال لیا ہے۔ نیچیے دی گئی خاص ٹپس آپ کا وزن کم کرنے میں بہت فائدہ دے گئ۔

پانی پیئیں، خاص کر کھانے سے پہلے

آپ نے کئی بار یہ سنا ہو گا کے پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے اور یہ درست ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر پانی  کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیا جاۓ تو اس سے 44٪ فیصد وزن میں کمی ہو سکتی ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو پانی نہیں پیتے۔

گرین چائے پیئے

 سبز چاۓ میں بے شمار فایدے موجود ہیں۔  اگر آپ سبز چاۓ پینے کے شوقین نہیں ہیں تو اپنے آپ کو گرین ٹی کا عادی بنا لیجیے کونکہ یہ قدرت کی طرف سے وزن کم کرنے کا بہترین تحفہ ہے۔

زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کریں

اگر آپ زیادہ میٹھا کھانے کےشیدائی ہیں تو اپنی اس عادت کو ترک کر دے جیۓ کونکہ میٹھا ایک زہر ہے اور وزن سب سے زیادہ اایسی سے بڑھتا ہے، اور اس سے کئی طرح کی اور بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جیسے شوگر، بلڈ پریشر اور ہاٹ اٹیک وعیرہ۔

کھانے کے لۓ چوٹی پلیٹ استعمال کریں

اگر آپ نے وزن کم کرنا ہے تو اس کے لۓ ضروری ہے کے آپ زیادہ کھانے سے گریز کریں اور کھانے میں ہلکی خزاء استعمال کریں کونکہ ایسا کرنے سے اپ کے اندر موجودہ چربی اپ کی بوڈی استعمال میں لایۓ گئی اور آہستہ آہستہ آپ کا وزن کم ہونا شروع ہو جاۓ گا۔

سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں

سبزیوں اور پھلوں میں متعدد خصوصیات ہیں جو انھیں وزن کم کرنے کے لئے موثر بناتی ہیں۔ان میں چند کیلوری ہوتی ہے لیکن بہت ساری مقدار فائیبر کی ہوتی ہے۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ سبزیاں اور پھل کھاتے ہیں ان کا وزن کم ہوتا ہے ، لہذا پھل اور سبزیاں کا استعمال  آپ کو ضرور کرنا چاہیے۔

اچھی نیند

ایک اچھی نیند نا صرف آپ کو تندرست بناتی ہے بلکہ آپ کا موٹاپا کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اچھی  نیند نہ لینے سے موٹاپےکے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ خطرہ 89٪ فیصد بچوں میں اور 55٪ فیصد جوانوں میں بڑھ چکا ہے۔