شوگر کے مریضوں کا سحر و افطاری میں ڈایٹ پلان

منجانب: الطبي May 01,2021
شوگر کے مریضوں کا سحر و افطاری میں ڈایٹ پلان

شوگر کے مریضوں کا عام سوال

روزہ رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور دنیا کے سارے مسلمان اس مہینے کا بڑا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں لیکن روزے کے خواہشمند شوگر کے مریضوں کا عام سوال یہ ہوتا ہے کہ روزہ کیسے رکھا جاۓ؟ ایسے افراد کا افطاری اور سحری کا  ڈائٹ پلان کیا ہونا چائیے؟ انہیں پانی کتنی مقدار میں پینا چائیے؟ رمضان میں دوائیوں کے اوقات کیا رکھے جائیں؟ گرمیوں میں کام کرنے والے شوگر کے مریض باہر نکلتے وقت کن خاص باتوں کا خیال رکھیں؟ ان تمام سوالات کے جوابات کے لۓ نامور طبی معالجین مریضوں کو کیا مشورہ دیتے ہیں، آئیے جانتے ہیں؟

ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق شوگر کے مریض ایچ بی اے ون سی لیول کو مدنظر رکھتے ہوۓ روزہ رکھ سکتے ہیں اگر شوگر کے مریضوں کا ایچ بی اے ون سی لیول 6 سے 7 فیصد کے درمیان ہے تو وہ روزہ رکھ سکتے ہیں، اگر ان کا ایچ بی اے ون سی لیول 9 سے بڑھا ہوا ہے تو ان کو ڈی ہائیڈریشن اور کیٹوایسڈڈوئز کی وجہ سے روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے، ماہرین کا مطابق شوگر کے مریضوں کا انسولین لیول بڑھ جاۓ تو وہ انسولین لے سکتے ہیں، شوگر کے مریض رات کی انسولین کا ڈوئز سحری میں اورصبح کی دوئز افطار میں لیں گے۔

پانی کتنا پییں؟

پانی کتنا پییں؟ شوگر کے مریضوں سمیت تمام افراد کے لیۓ ضروری ہے کہ افطار سے سحری کے درمیان 2 سے ڈھائی لیٹر پانی لازمی پیئں

متوازن غذا کا استعمال

۔شوگر کے مریض کو روزہ رکھنے کے لیۓ اپنی غذا کے شیڈول میں تبدیلیاں لانی ہو گئ، مثال شوگر کے مریض کو سحری کے لیے متوازن عزا کا استعمال کرنا ہوگا غذا جتنی سادہ، متوازن اور صحت بحش ہو گی اتنا ہی آپ توانا محسوس کرتے ہوۓ اپنی صحت کو برقرار رکھ سکیں گے، ایسے مریضوں کی سحری کے لیۓ سب سے اہم فوڈ گروپ کاربو ہائیڈریٹ استعمال کرنا چائیں جو مکمل اناج پر مبنی ہو مثلا چکی کے آٹے کی روٹیاں،پراٹھا، گندم یا جو کا دلیا، براؤن بریڈ، کارمبوہائیڈیٹ کے پورشن ہر شخص کی عزائی ضرورت کے اعتبار سے سحری میں لیے جا سکتے ہیں

دوسرا گروپ پروٹین ہے جس کا استعمال ضروری ہے اس میں ایک عدد انڈہ، کباب، دالیں، چکن قیمہ، پیزا اور اس قسم کی کوئی بھی چیز مریض روٹی اور پراٹھے کے ساتھ لے سکتا ہے تیسرا اور اہم گروپ دودھ دہی سے بنی ہوئی چیزوں کا ہے۔ شوگر کے مریض سحری میں ایک کپ چاۓ کا پے سکتے ہیں۔

افطار میں شوگر کے مریض ایک یا دو کھجور کے ساتھ تازہ پھل سے بنے جوس ایک سے دو گلاس جس میں آدھی مقدار پانی کی شامل ہو یا مشروب یا پھر دہی لسی یا دودھ کے ساتھ پھل والے شیک سے افطاری کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ایسے مریض چنا چاٹ، لوبیا، بغیر چینی کی فروٹ چاٹ دہی بھلے افطاری میں کھا سکتے ہیں، ذیابطیس کے مریضوں کے لۓ ضروری ہے کے افطاری کرنے کے بعد رات کا کھانا ہلکی اور متوازن غذاوں کا استعمال کریں، مثلا سلاد، دال، سبزی، چکن اور چکی والے آٹے کی روٹی کھائی جا سکتی ہے جو مریض افطار میں کھانا کھانا چائیں وہ کجھور اور مشروب سے روزہ کھولنے کے بعد رات کا کھانا کھا سکتے ہیں۔