موٹاپے اور کورونا ویکسین کا کیا تعلق ہے؟ہوشرباانکشاف

منجانب: الطبي Mar 09,2021
موٹاپے اور کورونا ویکسین کا کیا تعلق ہے؟ہوشرباانکشاف

طبی دنیا میں نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپا فائزر ویکسین کی افادیت کو کم کر سکتا ہے۔ فربہ افراد میں یہ ویکسین کم موثر ہوتی ہے۔

اٹلی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کے موٹاپے کے شکار افراد میں ممکنہ طور پر فائزر ویکسین کی افادیت گھٹ جاتی ہے یہ انکشاف موٹے طبی ورکرز پر ہونے والے مشاہدے کے بعد ہوا ان میں ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد اینٹئی باڈیز بننے کی شرح عام وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں 50 فیصد تک کم ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد کو ویکسین کی اضافی ضرورت پڑ سکتی ہے تا کہ وائرس کے خلاف بھرپور تحفظ ملے۔

ویکسین پر ریسرچ سے قبل ماہرین نے کورنا کے شکار افراد میں موت کا خطرہ عام مریضوں سے 50 فیصد زیادہ دیکھا گیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایسے مریضوں کے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کا بھی خطرہ 113 فیصد تک بھی بڑھ جاتا ہے۔

Pfizer vaccine اور موٹے لوگ

موٹے ​افراد کورونا کے لیے سب سے آسان ہدف کیوں ہیں؟ تحقیق کے نتائج ابھی تک کسی جریدے میں شائع نہیں ہوۓ محققین نے موٹاپے کے شکار افلرد میں فائزر ویکسین کی افادیت میں کمی کو ریکارڈ کیا اس ریسرچ میں 248 ہیلتھ ورکرز کو شامل کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق مشاہدے میں فائزر ویکسین کی دو خوراکیں دی گئیں اور ان کے ردعمل کو دیکھا گیا جس سے پتا چلا کہ عام طبی عملے میں اینٹی باڈیزوبا سے لڑنے کے لئے کافی حد تک بنیں۔