موضوعات
اجزاء
بھنڈی آدھا کلو
بادام آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن چار عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
کالی مرچ کٹی ہوئی
ایک چاۓ کاچمچ
ثابت دھنیا ایک چاۓ کا چمچ
سفید زیرہ ایک چاۓ کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
تیار کرنے کی ترکیب
چھوٹے سائز کی بھنڈیوں کو لے کر صاف دھو لیں اور دونوں طرف سے سر کاٹ کر اچھی طرح پھیلا کر خشک کر لیں۔ دھنیا زیرہ بھون کر کوٹ لیں اور آٹھ سے دس بادام کو لے کر گرائنڈ کر لیں، کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کر کے اس میں بادام اور بھنڈیوں کو سنہری فرائی کر لیں، دوسری طرف فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن میں پسے ہوۓ بادام کو دو سے تین منٹ تک فرائی کر لیں پھر اس میں کچلا ہو لہسن، دھنیا، زیرہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں۔ بھنا ہوا مصالحہ فرائی کی ہوئی بھنڈیوں پر ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔ دوپہر کے کھانے پر حسب پسند چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔