خون کی کمی پوری کرنے والا جادوئی پھل کون سا ہے؟ جانۓ

منجانب: الطبي Mar 09,2021
خون کی کمی پوری کرنے والا جادوئی پھل کون سا ہے؟ جانۓ

آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ذائقے اور لزت کے ساتھ ساتھ آلو بخارا حیرت انگیز فوائد سے بھی مالا مال ہے۔ خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹا کیروٹین سے بھر پور ہوتا ہے۔ اس پھل میں چکنائی ، پروٹین ، وٹامنس اے ، بی ، سی ، کے اور ای پاۓ جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں کیلشم ، آئرن ، پوٹا شیم سوڈیم اور میگنیشیم بھی وافر مقدار میں پاۓ جاتے ہیں۔ براون اوربلیک رنگ کے

بیضوی شکل کا یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکانات کو ختم کرتا ہے۔ یہ جسمانی اور دماغ صحت کے لیے بھی بہتر ہے۔ یہ کولیسڑال کی شرخ کوکم کرتا ہے اور جگرکی صحت کے لیے اکسیر مانا جاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے بی پی کو بھی کنٹرول کرتا ہے رگوں اور ہڈیوں کے امراض کے لیے بھی مفید مانا جاتا ہے

بد ہضمی قبض کی شکایت میں آلو بخارے کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اس پھل کا شربت گرمی کے دانوں سے نجات اور گرم موسم میں فرہت اور تازگی فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کے استعمال سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے اور یہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ شوگر کے مریض بھی اسے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کھا سکتے ہیں۔ آلو بخارے کا استعمال بینائی کی لیے بھی مفید ہے۔

گرمیوں میں آلو بخارے کا شربت نہ صرف تازہ دم کرتا ہے ملکہ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ آلو بخارا بالوں کی نشوونما اور جلد کی خوبصورتی کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ آئرن کی کمی کو دور کر کے بالوں کو گرنے اور قبل از سفید ہونے سے بھی روکتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی، سی اور منرلز بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

آلو بخارا کے کچھ فوائد

  • کینسر کے امکانات کو ختم کرتا ہے
  • کولیسڑال کی شرخ کوکم کرتا ہے
  • بد ہضمی قبض کی شکایت میں فائدہ مند
  • خون کی کمی دور ہو جاتی ہے
  • چھاتی کے کینسر سے بچاؤ مددگار (Breast cancer)
  • بینائی کی لیے بھی مفید